جوان نظرآنےکی ہرایک کی خواہش ہوتی ہے۔کوئی بھی شخص نہیں چاہتا کہ وہ عمر میں بڑانظرآئے۔جوان نظرآنے،خوبصورت رہنے کے لئے اپنی حفاظت اور خیال رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے۔آج کل ناقص غذا کے استعمال کی وجہ سےبھی ہم اپنی صحت کو کھو رہے ہیں۔فاسٹ فوڈ کا زیادہ اور پھلوںاور سبزیوں کا کم استعمال بچووں میں عام ہوگیا ہے۔جس وجہ سے ہم جسمانی طور پر فٹ نہیں رہتےاور کام کرنے کے بعد جلد تھک جاتےہیں۔ہم کیسے خود کو خوبصورت اور جوان رکھ سکتے ہیںاگرآپ جاننا چاہتے ہیں تو یہ بلاگ لازمی پڑھیں۔
مزید معلومات کے لئے یہ لازمی پڑھیں۔
جوان نظرآنے کے طریقے-
ہم کیسے خود کو صحت مند،فٹ اور جوان رکھ سکتے ہیں اس کے طریقے مندرجہ ذیل ہیں؛
کم از کم 15 منٹ چلیں-
پیدل چلنا ایک عام سی سرگرمی ہے۔کھانا کھانے کے بعد واک کرنا صحت کے لئے بہت اچھا ہے۔12 سالہ مطالعہ کی بنیاد پر علم ہوا ہے کہ واک کرنے سے 22 فیصد اموات میں کمی آئی ہے۔روزانہ 30 منٹ کی جسمانی سرگرمی لازمی کرنی چاہیے۔اگر آپ نہیں کرسکتے تو 15 منٹ لازمی واک کریں۔ایسا کرنے سے بلڈ پریشر اور ذیا بیطس کے مریضوں کی صحت اچھی رہتی ہے۔اس سے تناؤ کم ہوتا ہے۔اس کے علاوہ پٹھوں کی طاقت میں اضافہ ہوتا ہے۔
جوان نظرآنے کے لئے اینٹی آکسیڈنٹس کھائیں-
اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور غذا ہمارے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتی ہے۔اس کی مدد سے جسم سے زہریلے ختم ہونے،بیماریوں کی نشوونما کوروکنے میں مدد ملتی ہے۔یہ جوان نظر آنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔یہ عمر بڑھنے کے عمل کو روکتے ہیں۔کولیسٹرول کو کم کرتے ہیں۔ دل کی بیماری سے محفوظ رکھتے ہیں۔وٹامن سی وٹامن ای اور اے میں اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں۔
پانی کا زیادہ استعمال-
پانی کے بغیر ہمارا جسم کام نہیں کرسکتا۔خود کو ہائیڈریٹ رکھنے کے لئے زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کرنا چاہیے۔اس کے علاوہ دودھ پلانے والی ماؤں کو زیادہ پانی پینے کی ضرورت ہے۔پانی نہ صرف آپ کو ہائیڈریٹ رکھتاہے بلکہ آپ کو دلکش اور حسین جلد بھی دیتا ہے۔
بھرپور نیند لیں-
صحت مند اور جوان نظر آنے کے لئے اچھی نیند لیں۔نیند ہمارے مدافعتی نظام کو اچھا رکھتی ہے۔تناؤ کو کم کرتی ہے۔ہارمونل سطح اچھی رہتی ہے۔نیند کے دوران ہمارے دماغ میں نیوران بخال ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ ہمارے یادداشت بہتر ہوتی ہے اور آنکھوں کے نیچے یلکے نہیں بنتے۔اس سے ہم جوان نظر آسکتے ہیں۔
کیملکز والی مصنوعات سے پرہیز-
ایسی کریمز اور مصنوعات کا استعمال نہ کریں جن میں کیمکلز ہوں یہ ہماری جلد کو پتلا بنا دیتے ہیں۔بہت زیادہ کیمکلز کا استعمال ہماری جلد کے لئے نقصان دہ ہے۔اس سے ہماری جلد کی قدرتی رنگت برقرار نہیں رہتی۔
پھلوں اور سبزیوں کا استعمال-
ان میں وہ تمام غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں جن کی ہمارے جسم کو ضرورت ہوتی ہے۔پھلوں اور سبزیوں کے استعمال سےہمارا معدہ مضبوط ہوتا ہے ۔ہم بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔
جوان نظرآنے کے لئے جنک فوڈسے پرہیز-
آج کل فاسٹ فوڈ کا استعمال بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔جو ہماری صحت پر منفی اثرات منفی کرتا ہے۔ ان کے استعمال سے انسان دل کی بیماریوں میں بھی مبتلا ہورہا ہے۔ناقص غذا ہمارے معدے کے لئے بھی نقصان دہ ہے،اس لئے جوان نظر آنے کے لئے سوفٹ ڈرنک اور جنک فوڈ کا استعمال ترک کر دینا چاہیے۔
ہم خوبصورت اور فٹ رہنے کے لئے یہ طرز زندگی اپنا سکتے ہیں۔لیکن اگر ہمیں کوئی صحت سے متعلق مسائل ہیں تو ہم مرہم۔پی۔کے کی ویب سائٹ سے ڈاکٹر کی آن لائن اپائنمنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ وڈیو کنسلٹیشن یا اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔