آنکھوں کی جلن اور خراش ایک عام صورت حال ہے جو آپ کو اس کی وجہ سوچنے اور سدباب کرنے پر مجبور کرتی ہے۔آنکھوں کی سرخی اور خارش کی کئی ایک وجوہات ہو سکتی ہیں اور کسی بھی ایسی صورت میں ماہر امراض چشم سے رابطہ کرنا بہتر ہے۔ آنکھوں کی 6 عمومی تکالیف یہ ہیں۔
Dry Eye Syndrome
اگر آپ کو اپنی آنکھوں میں خشکی، چبھن اور خارش محسوس ہوتی ہے تو ہو سکتا ہے کہ آپ ڈرائی آئی سنڈروم کا شکار ہوں۔ یہ اس صورت میں ہوتا ہے جب آپ کی آنکھوں میں آنسو بنانے والے غدود ٹھیک سے کام نہ کر رہے ہوں۔ مناسب مقدار اور معیار کے آنسو نہ بننا آنکھوں کی خشکی کا باعث ہے۔ یہ بیماری بہت عام ہے اور عمر کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ اس سے متاثر ہونے کا خدشہ بڑھتا جاتا ہے کیونکہ نوے سال کی عمر میں ہماری آنکھیں نوے فیصد کم آنسو بنا رہی ہوتی ہیں۔ ڈرائی آئی سنڈروم سے آپ کی دیکھنے کی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے اور آپ کو دھندلا نظر آنے کی شکایت ہو سکتی ہے۔
Conjunctivitis (Pink eye)
یہ آنکھ کی اندرونی جھلی کی سوزش کا نام ہے جس کی وجہ سے آنکھ میں سرخی اور سفید حصے میں سرخ رگیں نظر آنے لگتی ہیں۔ عام طور پر اس کو وائرس سے ہونے والی بیماری سمجھا جاتا ہے جبکہ یہ فنگس اور بیکتٹیریا کی وجہ سے بھی ہو سکتی ہے۔ ایسی صورتحال میں بہترین ماہر امراض چشم سے رابطہ ضروری ہے ۔
Eye Allergies
آنکھوں کی اکثر شکایات کا سبب الرجی ہوتی ہے جو کہ تکلیف اور معمول کی زندگی میں رکاوٹ کا باعث بنتی ہے کیونکہ یہ تکلیف کے ساتھ دیکھنے کی صلاحیت پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔اس کا سب سے آزمودہ علاج یہی ہے کہ الرجی کا باعث بننے والی وجوہات سے بچا جائے۔ایسے موسم میں باہر نکلنے سے گریز کیا جائے جب فضا میں پولن کی مقدار زیادہ ہو دن کہ اس حصے میں احتیاط برتی جائے جب پولن کی بہتات کا اندیشہ ہو۔
Blepharitis
یہ سرخ اور اکڑی ہوئی آنکھ کی پتلیوں کی وجہ بنتا ہے اور یہ علامات خصوصیت کے ساتھ صبح اٹھنے پر شدید ہوتی ہیں۔ یہ بچوں اور بڑی عمر کے افراد میں زیادہ عام ہے۔ وہ لوگ جو چہرے اور آنکھوں کی عمومی صفائی کا خیال نہیں رکھتے اس بیماری سے زیادہ متاثر ہوتے نظر آتے ہیں۔
Related: 15 Alarming Things Your Eyes Are Trying to Tell You about Your Health
Corneal Ulcer
یہ پردٓہ چشم کی سطح کے زخمی اور بھربھرا ہو جانے کی بیماری ہے۔ یہ کنٹیکٹ لینز استعمال کرنے والے افراد میں عام ہوتی ہے۔ یہ السر شدید درد، سرخی اور روشنی سے چبھن کا باعث بنتے ہیں۔اس السر کی کچھ اقسام ظاہری تکالیف کا باعث نہیں بنتی لیکن یہ آنکھوں کی مجموعی صحت کو متاثر کر سکتے ہیں۔
Triachiasis
یہ پلکوں کے غلط رخ پر بڑھنے کی طبی اصطلاح ہے۔ یہ معمولی سے سنگین نوعیت اختیار کر سکتی ہے کیونکہ پلکیں خاصی نوکدار اور سخت ہوتی ہیں اور آنکھ کے اندرونی حصے پر حرکت کے باعث خراشیں چھوڑ سکتی ہیں۔ اس کا واحد علاج غلط رخ پر اگنے والی پلکوں کا خاتمہ ہے۔
Find best Eye Specialists in main cities of Pakistan:
Best Eye Specialists in Lahore
Best Eye Specialists in Karachi
Best Eye Specialists in Islamabad
Best Eye Specialists in Faisalabad