زیادہ تر خواتین کو ماہواری کے دوران درد ہوتا ہے۔ درد اکثر ہلکا ہوتا ہے لیکن، تقریباً 10 میں سے 1 خاتون میں، درد اتنا شدید ہوتا ہے کہ وہ روزمرہ کی سرگرمیوں کو متاثر کرتا ہے۔ درد اتنا شدید ہو سکتا ہے کہ وہ سکول جانے یا کام کرنے سے قاصر ہوتی ہیں۔ طبی ماہرین ماہواری کے درد کو ڈس مینوریا کہتے ہیں۔
۔ 1 ڈس مینوریا کی کتنی اقسام ہیں؟
ماہواری کے دوران درد دو قسم کے ہوتے ہیں۔ پرائمری ڈس مینوریا اور سیکنڈری ڈس مینوریا۔
۔ 1 پرائمری ڈس مینوریا۔
پرائمری ڈس مینوریا میں جب ماہواری شروع ہونے والی ہوتی ہے، تو ماہواری جاری رہنے کے ساتھ ساتھ درد بھی جاری رہتا ہے، اور پیریڈ کے ساتھ ہی ختم ہوتا ہے۔ عام طور پہ یہ درد عام نوعیت کا ہوتا ہے اس کے لیے بعض اوقات کسی دوا کی بھی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔
۔ 2 سیکنڈری ڈس مینوریا۔
ماہواری کی دوسری قسم پہلے والی سے مختلف ہوتی ہے۔ کیونکہ اس کے پیچھے کوئی نہ کوئی طبی مسئلہ ضرور ہوتا ہے۔کئی ایسی شدید طبی حالتیں ہیں جن کو طبی زبان میں اینڈومیٹروسس، پیلوک انفلیمیٹری کی بیماری، انڈے دانی، فلوپین ٹیوب کے انفیکشن اور اس کے علاوہ رسولیاں شامل ہیں یہ تمام بیماریاں بھی درد کا سبب بنتی ہیں۔
کچھ خواتین میں ہوسکتا ہے پہلے کسی چیز کا آپریشن ہوا ہو۔ اگر آپریشن کی وجہ سے اندرونی مسائل جن میں پٹھوں کا جڑجانا ہے تو ماہواری کے دوران اس کی وجہ سے درد حد سے بڑھ جاتا ہے۔
یہ ایسی حالت حالتیں ہیں، جس میں خواتین کو درد کم کرنے کے لیے ادویات کا استعمال کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔اگر آپ میں اس قسم کی علامات پائی جاتی ہیں تو فوری گائناکالوجسٹ سے رابطہ کریں اور انھیں اپنی شدید حالت کے بارے میں بتائیں تاکہ ہر ماہ آپ کو اس شدید درد کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
۔ 2 ماہواری کے دوران پیچیدگیاں۔
کچھ خواتین میں ڈس مینوریا اتنا شدید ہوجاتا ہے کہ اس کے لیے انھیں میڈیسن لینی پڑتی ہے۔ اور اپنے روز مرہّ کے معمولات بھی اچھے طریقے سے جاری نہیں رکھ پاتی ہیں۔
۔ 3 ڈس مینوریا سے متعلق توہمات۔
ماہواری کے درد سے متعلق بہت سے توہمات سننے کو ملتے ہیں۔
۔ 1 پہلی بات تو یہ کہا جاتا ہے کہ اس درد کے لیے ادویات کا استعمال بالکل نہ کریں۔
۔ 2 اگر آپ ماہواری کے دوران درد کش دوا کا استعمال کرتی ہیں تو اس سےماہواری کے خون کا بہاؤ کم ہوجاتا ہے۔
۔ 3 ماہواری رک جاتی ہے۔
۔ 4 بچے دانی کو نقصان پہنچتا ہے۔
۔ 5 آپ درد کش دوائیوں کی عادی ہوجاتی ہیں۔
۔ 4 ماہواری کے درد کو دور کرنے میں وٹامن ای کا کردار۔
یہ جسم کی صحت مند چکنائی میں گھل جانے والا وٹامن ہے، جو کولیسٹرول کو متوازن کرنے، صحت مند جلد اور بالوں کو فروغ دینے، بینائی کو بہتر بنانے اور یہاں تک کہ ہارمونز کو متوازن کرنے کی طاقت کے لیے مشہور ہے۔ اور اب، تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ وٹامن ای آپ کی ماہواری شروع ہونے سے دو دن پہلے کے درد اور بعد کے تین دن تک جاری رہنے والے درد کو کم کرسکتا ہے۔
۔ 5 ماہواری کے درد میں وٹامن ای کا استعمال۔
ماہواری کے درد میں ڈاکٹر آپ کو درد دور کرنے والی ادویات استعمال کرنے کا مشورہ دے گا۔ اس کے ساتھ ہی ڈاکٹر آپ کو ایک صحت بخش سپلیمنٹ بھی تجویز کرے گا جو ڈس مینوریا کی شدید حالت کو ٹھیک کرنے میں کافی حد تک مددگار ثابت ہوگا۔آپ کو وٹامن ای کے بارے میں جاننے کے لیے بہت ضروری ہے کہ اس کا استعمال کریں تاکہ ہر ماہ آپ کو درد کو سہنا نہ پڑے۔
وٹامن ای کا استعمال ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر نہ کریں۔ اگر آپ کو دل کی بیماری، ذیابیطس، ریٹینائٹس پگمنٹوسا یا سر، گردن یا پروسٹیٹ کا کینسر ہے، تو آپ کو وٹامن ای کی زیادہ مقدار سے پرہیز کرنا چاہیے اور ڈاکٹر کے مشورے سے مقدار کا استعمال کرنا چاہیئے۔اس کے علاوہ، اپنی غذا میں وٹامن ای سے بھرپور غذائیں جیسے بادام، پالک، شکر قندی اور ایواکاڈو شامل کرکے لیول بڑھائیں۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں
Android | IOS |
---|---|
![]() ![]() |
![]() ![]() |