چھاتی خواتین کے جسم کا وہ حصہ ہوتا ہے جو ان کی شخصیت کی دلکشی میں اضافے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ چھاتیوں کا متناسب اور خوبصورت ہونا کسی بھی خاتون کی شخصیت کو اور اس کی خود اعتمادی کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے
چھاتی کا سائز بڑھانے کے طریقے
عام طور پر موروثی طور پر یا کچھ ہارمون کی بے ضابطگی کے سبب یا تولیدی نظام میں خرابی کی وجہ سے کچھ خواتین کی چھاتی عمر ، قد اور وزن کے مطابق نہیں بڑھتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے اکثر اوقات خواتین احساس کمتری کا بھی شکار ہو جاتی ہیں ۔
کمزور اور بے شیپ چھاتی کے سائز کو بڑھانے کے لیۓ کچھ خواتین بریسٹ کا سائز بڑھانے والے سپلیمنٹ استعمال کرتی ہیں جب کہ کچھ خواتین خصوصی غذاؤں کا سہارا لیتی ہیں جب کہ کچھ لوگ مہنگی ترین سرجری کروانے کے لیۓ بھی تیار ہو جاتے ہیں ۔
مگر ماہرین کی تحقیقات کے مطابق اب تک ایسے شواہد نہیں مل سکے ہیں کہ کچھ خاص دوائيں یا غذائيں چھاتی کے سائز کو بڑا کرنے میں کوئی کردار ادا کرسکتی ہیں ۔ تاہم اس حوالے سے ماہرین کچھ ورزشیں ضرور تجویز کرتے ہیں جن کو کرنے سے چھاتی کا سائز بڑھایا جا سکتا ہے ۔
دیوار کے ساتھ کرنے والی ورزش
ایک دیوار کے سامنے کھڑی ہو جائیں ۔ اپنی ہتھیلیاں چھاتی کے برابر کی اونچائی پر دیوار کے ساتھ لگا لیں ۔
ہتھیلیاں دیوار پر رکھے رکھے اپنے ہاتھوں پر دباؤ ڈالتے ہوۓ دیوار کے اتنے قریب آئیں کہ آپ کا سر دیوار کو چھو جاۓ ۔
اس کے بعد ہاتھوں اور بازؤں پر دباؤڈالتے ہوۓ دوبارہ سیدھی ہو کر کھڑی ہو جائیں اس عمل کو روزانہ دس سے پندرہ منٹ تک دہرائیں
بازؤں کو دائرے کی شکل میں گھمائيں
اپنے ہاتھوں کو کھول لیں اور کاندھوں کی جانب پھیلا دیں
آہستہ آہستہ دائرے کی صورت میں ہاتھوں کو گول گھمانا شروع کر دیں
ایک منٹ تک ہاتھوں کو پیچھے کی جانب اور ایک منٹ تک ہاتھوں کو آگے کی جانب گھمائيں
اس کے بعد ایک منٹ تک بازؤں کو اوپر اور نیچے کی جانب حرکت دیں
یہ عمل ایک سے دو بار دن میں دہرانا چاہیۓ اس سے کمزور اور ڈھلکی ہوئي چھاتی خوبصورت اور متناسب ہو جاتی ہے
بازؤ کو ملاتے ہوۓ تالی بجانا
کسی بھی جگہ پر سیدھے بیٹھ جائیں یا پھر کھڑے ہو جائیں اپنے ہاتھوں کو سامنے کی جانب بالکل سیدھا چھاتی کے سامنے اس طرح پھیلا دیں کہ دونوں ہتھیلیوں کو ملا کر تالی بجا سکیں
اس کے بعد ہاتھوں کو پھیلا لیں اور اس کے بعد واپس تالی بجانے کے انداز میں ہاتھوں کو جوڑیں یہ مشق ایک منٹ تک دہرائیں ۔ ایک ہی مہینے میں واضح فرق محسوس کریں
ہاتھوں کو جوڑنا
ہاتھوں کو جوڑ کر سامنے کی جانب پھیلائیں اور 30 سیکنڈ تک اس حالت کو برقرار رکھیں
اب نوۓ درجے کے زاویہ سے کہنیوں کو موڑتے ہوۓ ہاتھوں کو واپس چھاتی کے قریب کریں
اس کے بعد اس عمل کو دہرائیں
اس عمل کو 15 منٹ تک جاری رکھیں
یہ عمل روزانہ مقررہ وقت پر دہرائیں
براہ راست چھاتی پر دباؤ کی ورزش
اس ورزش کے لیۓ زمین پر لیٹ جائیں مگر اس سے قبل دونوں ہاتھوں میں وزن یا ڈمپ بیل اٹھا لیں
دونوں ہاتھوں میں ایک ایک ڈمپ بیل تھام لیں ۔ اپنے ہاتھوں کو سیدھا اوپر کی جانب لے کر جائين اور اس کے بعد کہنیوں کو سیدھا رکھتے ہوۓ ان کو نیچے لے کر اس حالت میں آئيں کہ چھاتی پر دباؤ پڑے
اس طرح یہ عمل کم از کم بارہ دفعہ دہرائيں
پش اپ لگائيں
چھاتی کے سائز کو بڑھانے کے لیۓ خاص انداز میں پش اپ لگاۓ جا سکتے ہیں
زمین پر الٹی ہو کر اس انداز میں لیٹ جائيں کہ ہتھیلیوں زمین کے ساتھ لگی ہوں
ہتھیلیوں پر دباؤ ڈال کر جسم کو ہاتھوں کے بل پر چھاتی کی جانب سے اٹھائیں
اس کے بعد آہستہ آہستہ جسم کو واپس پہلی حالت میں لے کر آئیں
یہ عمل کم از کم بارہ دفعہ دہرائيں
یاد رکھیں کہ ان تمام ورزشوں کے اثرات راتوں رات سامنے نہیں آسکتے ہیں ۔ چھاتی کا سائز بڑھانے کا عمل ایک سست اور صبر ازما عمل ہے ۔ مگر مستقل طور پر کی جانے والی ورزشوں کے ذریعے ان کو بڑھایا جا سکتا ہے
مگر چھاتی کے سائز کو بڑھانے کی ورزش کرنے سے قبل اسکے سائز کے چھوٹے ہونے کی وجوہات کا تدارک کر لینا بہت ضروری ہے ۔ اگر ماہواری کے اندر کسی بھی قسم کی بے قاعدگی ہو تو اس صورت میں بھی چھاتی کا سائز چھوٹا رہ سکتا ہے ۔
اس حوالے سے کسی بھی ماہر نسواں سے ان لائن رابطے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ کا وزٹ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں