موڈ خراب ہونا ایک فطری عمل ہے۔ بعض اوقات انسان خوش ہوتا ہے کبھی اداس کبھی غصہ تو کبھی شرارتی۔ موڈخراب کے پیچھے بہت سی وجوہات بھی ہوتی ہیں۔ لیکن اس کی وجہ سے ہم وہ بہت سے لمحات کو ضائع کردیتے ہیں جن میں ہمیں خوش ہونا چاہیے تھا۔ پھر بعد میں موڈ خراب کی وجہ سے ہم نقصان اٹھاتے ہیں۔
آپ اپنا موڈ خراب بھی بہت سے طریقوں سے ٹھیک کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کوئی لمحات ضائع نہیں کرنا چاہتے تو اپنا خراب موڈ ٹھیک کرنے کے کچھ طریقے اپنائیں اور اس بلاگ کو آخر تک پڑھیں۔ اس کے علاوہ آپ کا خراب موڈ اس سے پہلے ڈپریشن میں بدل جائے آپ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سے ڈاکٹر سے مشورہ حاصل کریں۔اس کے علاوہ آپ اس نمبر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن بھی لے سکتے ہیں۔
موڈ خراب کو ٹھیک کرنے کے طریقے
اگرآپ دن بھر موڈ خراب رکھتے ہیں تو یہ چند طریقے آپ کی مدد کرسکتے ہیں؛
روشنی لیں
صبح کی تازہ ہوا اور روشنی ہماری صحت پر مثبت اثرات ڈالتی ہے۔یونیورسٹی آف ٹورنٹو کی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ صبح کی روشنی آپ کے موڈ خراب کو بہتر بناسکتی ہے۔صبح کی دھوپ ہمیں دن بھر تروتازہ رکھتی ہے۔اس لئے جب آپ صبح بیدار ہوں تو آپ سورج کی روشنی لازمی حاصل کریں۔تاکہ آپ کا دن بھر موڈ اچھا رہ سکے۔ اس کے علاوہ جب ہم صبح بیدار ہوتے ہی سورج کی روشنی حاصل کرتے ہیں تو رات کو ہم اچھی نیند لیتے ہیں جو ہماری مجموعی صحت کو بہتر بناتی ہے۔
کھائیں
بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ اپ کے موڈ خراب کے پیچھے تھکاوٹ ہوتی ہے۔ دن بھر کام میں مصروف رہنے کی وجہ سے بھی آپ کا موڈ خراب ہوسکتا ہے اس لئے اپنے موڈ کو اچھا کرنے کے لئے آپ چاکلیٹ کا ایک ٹکڑا کھائیں۔ تاکہ آپ اچھا محسوس کرسکیں۔
آف لائن ہوجائیں
وہ تمام الیکٹرانک آلات جو آپ کی صحت پر منفی اثرات ڈال سکتے ہیں۔ان سے تھوڑی دیر کے لئے کنارہ کریں۔ سارا دن موبائل فون یا لیپ ٹاپ کا استعمال آپ کی توانائی کو کم کرسکتا ہے۔اس لئے موبائل کی سکرین کو کچھ دیر کے لئے استعمال نہ کریں اور اپنے دماغ کو سونے سے پہلے آرام کرنے دیں تاکہ آپ پرسکون محسوس کرسکیں۔
پرانی تصویریں
اگر آپ کا موڈ خراب ہے تو آپ اپنی چند پرانی تصویریں نکالیں اور ان کو دیکھیں۔ پرانی اچھی یادیں آپ کے موڈ کو اچھا بنا سکتی ہیں اس لئے جب بھی آپ کو موڈ خراب کا یا احساس کمتری کا احساس ہو توآپ اپنی پرانی تصویریں نکالیں اور انکو دیکھیں۔تاکہ آپ اچھا محسوس کرسکیں۔
ورزش
صبح کی سیر آپ کے موڈ کو بہتر کرنے کی ساتھی ہے۔ہمیں صبح کی ہوا تازگی بخشتی ہے۔یہ ہمیں وہ سگنل دیتی ہے جس وجہ سے ہم خوش رہتے ہیں۔اس کے علاوہ یہ بلڈ پریشر اور تناؤ کو کبھی کم کرتی ہے جس کے نتیجے میں ہم اپنا موڈ اچھا کرسکتے ہیں۔تاکہ ہم دن بھر کی تمام سرگرمیاں اچھے طریقے سے سرانجام دے سکیں۔
مثبت سوچ
اچھی اور مثبت سوچ ہمارے دماغ کی صحت کو اچھا رکھتی ہے۔اس کے علاوہ یہ تناؤ کو کم کرتی ہے۔دوسرو ں کے بارے میں اچھا سوچنا اور اچھا کرنا آپ کو خوش کر سکتا ہے۔اس لئے اچھا اور مثبت سوچیں تاکہ آپ اپنی صحت کو اچھا کرسکیں۔
آپ تنہائی کا شکار ہیں تو اپنی چند عادات تبدیل کریں
ہنسیں اور کھلکھلائیں
اگر آپ محسوس کررہے ہیں کہ آپ کا موڈ خراب ہے تو2 منٹ کے لئے ہنسیں۔ ہنسنے سے آپ کے غصے کے جذبات کم ہوسکتے ہیں اور آپ خوشی محسوس کرسکتے ہیں۔ اس کی مدد سے آپ موڈ خراب کو اچھے موڈ میں بدل سکتے ہیں۔
شکر گزار ہوں
اپنی وہ تمام کامیابیاں یاد کریں اور ان کو یاد کرکے خوش ہوں تاکہ آپ شکر گزار بن سکیں۔ ایسا کرنے سے آپ خوشگوار اور ہلکا محسوس کرسکتے ہیں۔
ڈپریشن عام نہیں، خاص بیماری ہے،علاج ممکن ہے
اپنے دوست سے بات کریں
آپ اپنے موڈ کو اچھا کرنے کے لئے اپنے اس دوست کو فون کریں جس کے ساتھ آپ اچھا محسوس کرتے ہیں۔جب آپ دن بھر کی تھکاوٹ کے بعد اپنے دوست سے بات کرتے ہیں تو آپ خوشگوار محسوس کرسکتے ہیں۔آپ کا دوست موڈ خراب کو بہتر بنا سکتا ہے۔