کیا آپ اپنے بچے کی ناخن چبانے کی عادت سے پریشان ہیں؟ یہ جاننا شائد آپ کے لیے تسلی کا باعث ہو گا کہ کم ازکم ساٹھ فیصد بچے ناخن چبانے کے عادی ہوتے ہیں۔ اگرچہ بچوں میں یہ عادت نظر انداز کی جا سکتی ہے مگر اس عادت کی پختگی بڑے ہونے پر ان کے لیے شرمندگی اور پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔ والدین ہونے کے ناتے اس عادت کا بچپن میں خاتمہ آپ کی ذمہ داری ہے۔
ناخن چبانا دراصل پریشانی، خوف یا ذہنی دبائو کی علامت ہے۔ یہ بات مدنظر رکھتے ہوئے درج ذیل طریقوں سے آپ اپنے بچے کو اس سے نجات دلانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ بچے کی ذہنی کشمکش سے واقف نہیں ہیں تو بچوں کے ماہر نفسیات سے رابطہ آپ کی لیے مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
اس عادت کا بنیادی سبب جاننے کی کوشش کیجیئے
یہ جاننا از حد ضروری ہے کہ بچہ کس وجہ سے ناخن چباتا ہے؟ گھر یا سکول کی تبدیلی، پڑھائی میں مشکل، ٹیچر یا دوستوں کا نامناسب رویہ بھی اس عادت کا باعث بن سکتا ہے۔ بچے سے اس بارے مین بات کرنا اور وجہ جاننا ضروری پے۔ بچے میں اعتماد کی کمی بھی اس عادت کی وجہ ہو سکتی ہے۔
بچوں کو اس عادت سے آگاہ کریں
بعض اوقات بچہ غیر شعوری طور پر ناخن چبانے کا عادی ہو جاتا ہے۔ بچے کو اس عادت سے آگاہ کرنا اور احساس دلانا بھی کارآمد ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کے صحت پر مضر اثرات سے بچے کو آشنا کرانا اس عادت کو ترک کرنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ اس سلسلے میں بچے کی رائے لیجیئے کہ وہ کس طرح سے اس بارے میں جاننا چاہے گا۔ بعض بچے زبانی یاد دہانی پسند کرتے ہیں۔ آپ اس کے لیے کوئی کوڈ ورڈ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ جیسے کہ بچے کے پسندیدہ کارٹون کا نام وغیرہ۔
بچوں کی صحت کے معاملے میں مدد اور علاج کیلیئے بچگانہ امراض کے ماہر معالج
سے رابطہ کرنے کیلیئے مرہم ہیلپ لائن کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
بچے کا دھیان بٹائیں
بعض اوقات بچوں کا دھیان کسی دوسری سرگرمی کی طرف لگا دینا بھی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ بچے کو ذہنی دبائو دور کرنے کے لیے دیگر طریقے سکھانا بھی اہم ہے۔ دوستوں کے ساتھ وقت گزارنا، کھیل کود میں حصہ لینا یا باغبانی جیسے مشاغل اپنا کر دبائو کم کیا جا سکتا ہے۔
متبادل فراہم کرنا
بچے کو ناخن چبانے کا متبادل فراہم کیجیئے۔ اسے بتائیے کے جب بھی وہ ناخن چبانا چاہے تو ان کا استعمال کر سکتا ہے۔ ایک نرم رنگ دار دیند یا کوئی سنیک اس کا متبادل ہو سلتا ہے۔ چبانے کے لیے داباد یا دیگر میوہ جات کا استعمال بھی ایک اچھا طریقہ ہے۔
بچے کے ناخن ہمیشہ صاف اور تراشیدہ ہوں۔ برھے ہوئے ناخن نہ صرف چبانے کی عادت کو متحرک کرتے ہیں بلکہ جراثیم کا منبہ بھی ہیں۔ اس عادت سے چھٹکارا پانا مشکل ہو سکتا ہے لیکن ناممکن نہیں۔ تھوڑی سی کوشش اور توجہ سے آپ کامیاب ہو سکتے ہیں۔