پانی دیکھنے میں جتنا عام لگتا ہے اتنا ہی ہمارے لئے ضروری ہے،پانی کے بغیر زندگی گزارنا مشکل ہوجاتا ہے۔پانی کا کوئی ذائقہ نہیں ہوتا لیکن اس کے بے شمار فوائد ہیں،جوہمارے جسم کو ملتے ہیں۔پانی ہمارے جسم سے فاسدمادوں کا اخراج کرتا ہے،وزن بڑھانے سے لے کر وزن گھٹانے تک پانی بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔یہ ہماری جلد کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔پانی بلڈ پریشر کو متوازن رکھتا ہے۔قبض کے علاج کے لئے بھی یہ بنیادی حثیت ہے۔گردوں کی درد میں بھی پانی بہترین ہے۔یہ ہمارے خون کو بھی صاف کرتا ہے۔اس لئے پانی پینے کے صحیح اوقات،پانی پینے کے صحیح طریقے معلوم نہ ہو تو انسان اس سے فوائد حاصل نہیں کر سکتا۔جس وجہ سے انسان مستقبل میں بہت سی بیماریوں کا سامنا کرتا ہے جس میں قبض،بدہضمی،جگر کی کمزوری،اسکن الرجی اورداغ دھبوں کا ہونا شامل ہے۔
پانی کن طریقوں سے پینا چاہیے وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
بوتل سے پانی نہ پیئں۔-
ہمیں بوتل سے پانی نہیں پینا چاہیے۔کیونکہ ایسا کرنے سے ہمارے جسم میں گیس شامل ہوجاتی ہے جو بعد میں بیماریوں کا باعث بنتی ہے جس میں جوڑوں کا درد بھی شامل ہے۔اس لیے پانی گلاس میں پینا چاہیے تاکہ آپ مستقبل میں بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں اور صحت مند زندگی گزار سکیں۔
تین سانس میں پانی پیئں۔-
پانی کو تین سانس میں پینا چاہیے،جب ہم پانی کو ایک سانس میں پیتے ہیں تو ہماری کڈنی پانی کو فلٹر نہیں کرتی جس وجہ سے پانی ہمارے جسم میں کام آئے بغیر اور استعمال ہوئے بغیر پیشاب کے ذریعے خارج ہوجاتا ہے۔جو ہمیں فائدہ نہیں دیتا۔
بیٹھ کر پانی پینا-
پانی کو بیٹھ کر تین سانس میں پینا چاہیے۔یہ بات حدیث نبوی سے بھی ظاہر ہوتی ہے کہ بیٹھ کر پانی پینے کے بہت سے فوائد ہمارے جسم کو حاصل ہوتے ہیں۔جب ہم کھڑے ہوکر پانی پیتے ہیں تو ہماری کڈنی پانی کو ٹھیک طریقے سے فلٹر نہیں کرتی جس وجہ سے ہمارے جسم کو نقصان ہوتا ہے۔
منہ میں پانی رکھنا-
پانی کو بیٹھ کر کچھ دیرمنہ میں رکھ کر پینا چاہیے۔کیونکہ جب ہم منہ میں پانی رکھتے ہیں توہمارے منہ میں موجود رال ہمارے معدے کی ایسیڈیٹی کو بٹھا دیتا ہے جو ہمارے ہاضمے کے لئے بہت اچھا ہے۔اس سے ہمارا ہاضمہ بہت مضبوط ہوتا ہے۔
پانی کتنا پینا چاہیے؟-
بہت سی ریسرچ سے ثآبت ہے کہ بہت سے ماہرین یہ نصیحت کرتے ہیں کہ ہمیں دن میں آٹھ گلاس پانی پینا چاہیے۔جو ہماری جلد کی صحت کے لئے بہت مفید ہے،یہ ہمارے جسم کو بہت سے فوائد فراہم کرتا ہے۔ ایک ویب سایٹ ہیلتھ لاین کے مطابق ایک عورت کو دن میں2.7لیٹر پانی پینا چاہیے جب کہ ایک آدمی کو دن میں 3.7 لیٹر پانی پینا چاہیے۔
ضروری نہیں ہے کہ اتنا ہی پانی پینا چاہیے یہ آپ کی حالت پر انحصار ہے اگر ہم گرم علاقے میں رہتے ہیں تو ہمیں زیادہ پانی کی ضرورت ہوگی۔
پانی کب نہیں پینا چاہیے؟-
کھانے کے بعد-
کبھی بھی کھانا کھانے کے فورا بعد پانی نہیں پینا چاہیے ایسا کرنے سے کھانا پتلا ہوجاتا ہے جس وجہ کھانے کے ذرات بھی ٹھیک طریقے سے نہیں نکل پاتےاس لئے کھانا کھانے کے ایک گھنٹہ بعد 45 منٹ بعد پینا چاہیے ایسا کرنے سے ہمارا ہاضمہ ٹھیک رہتاہے۔
پھل کھانے کے بعد-
بہت سی سبزیاں اور پھل ایسے ہیں،جن کے فورا بعد پانی کا استعمال نہیں کرنا چاہیے،کیونکہ وہ بھی پانی سے بھرپور ہوتی ہیں ،جیسےکھیرا،تربوز،کیلا وغیرہ،ان کو کھانے کے کچھ دیر بعد پانی کا استعمال کرناچاہیے۔تاکہ ہمیں صحت مند فوائد مل سکیں۔
سونے سے پہلے-
رات کوسونے سے پہلے یا جب ہماری رات کو آنکھ کھلے تو ہمیں پانی کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔کیونکہ رات کے وقت ہمارا جسم ایکٹیو نہیں ہوتا اور پانی فلٹر ہونے کے لئے کڈنی میں چلا جاتا ہے جس وجہ سے ہمارے جسم کو کام کرنا پڑتا ہے۔اورہماری کڈنی کو نقصان پہنچتا ہے۔
پانی کیسا پینا چاہیے؟-
پانی کا ٹمپریچر تین طرح کا ہوتا ہے ٹھنڈا گرم اور نارمل۔جب ہم ٹھنڈا پانی استعمال کرتے ہیں تو ہمارا جسم اسے کام میں لانے کے لئے پہلے گرم کرتا ہے پھر یہ کام میں آتا ہے،اسی طرح جب ہم فریج سے نکلا ہوا پانی پیتے ہیں تو ہمارے جسم کو زیادہ کام کرنا پڑتا ہےاور ہمارے جسم کی زیادہ انرجی لگ جاتی ہے۔اس کے علاوہ ٹھنڈا پانی ہمارے کھانے کو بھی سخت بنا دیتا ہے جس وجہ سے ہمارا ہاضمہ آہستہ کام کرتا ہے اور ہمارے کھانے کو سخت بنا دیتا ہے۔پانی ہمیشہ نارمل ٹمپریچر پر پینا چاہیے۔
جس طرح پانی ہماری صحت کے لیے ضروری ہےاسی طرح ڈاکٹڑ بھی ہماری صحت کی راہنمائی کے لئے بہت ضروری ہے۔اگر آپ کو معدے کے مسائل ہیں،قبض کا مسئلہ ہے یا اسکن کا مسئلہ ہے تو آپ گھر بیٹھے ایک فون کال کی مدد سے مرہم۔پی۔کے کی ویب سایٹ سے ڈآکٹر کی اپائنمنٹ لے سکتے ہیں اس کے علاوہ وڈیو کنسلٹیشن یا اس نمبر پر 03111222398 پر آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔