وائی فائی ڈیوائسز آج کل ہر گھر میں موجود ہوتی ہیں ۔یہاں تک کہ ہمارے موبائل فون کے اندر ، لیپ ٹاپ کے اندر سب میں وائی وائی ریسیور موجود ہوتے ہیں۔ جو کہ وائی فائی کی لہروں کو کیچ کرتے ہیں ۔
مگر کیا آپ اس بات سے واقف ہیں کہ یہ وائی فائی سگنل ایک جانب تو آپ کی زندگی کو بہت ساری آسانیاں فراہم کر رہے ہیں۔ دوسری طرف یہ مردانہ اسپرم کو کمزور کرنے کا باعث بھی بن رہے ہیں ۔
وائی فائی ڈیوائسز اور مردانہ اسپرم کی طاقت
جاپان کے ایک محقق کمیکو ناکاتا کے مطابق ،وائی فائي ڈیوائسز سے نکلنے والی شعاعیں مردانہ اسپرم کی طاقت کو 30 فی صد تک کم کر دیتی ہیں۔ جو مردوں میں بے اولادی کا ایک بڑا سبب بن سکتی ہیں
بے اولادی کا ذمہ دار صرف عورت نہیں بلکہ مرد بھی ہوتے ہیں
عالمی ادارہ صحت کے مطابق 15 فی صد شادی شدہ جوڑے بچوں کی پیدائش کے حوالے سے مسائل کا شکار ہوتے ہیں ۔ جن میں سے ایک تہائی جوڑوں میں اولاد نہ ہونے کا سبب مردوں کا بانجھ ہونا یا ان سے جڑے مسائل ہوتے ہیں ۔ مردوں کے بانجھ پن کی بہت ساری وجوہات ہو سکتی ہیں۔ جن میں ماحول کے اثرات ، ذہنی دباؤ ، وراثتی مسائل شامل ہیں۔ مگر اس کے ساتھ ساتھ مردوں کی جیب میں موجود موبائل بھی اس کا ایک بڑا سبب ثابت ہو رہا ہے
وائی فائی اور مردانہ اسپرم پر اثرات کا تجربہ
اس تجربے کے لیۓ ماہرین نے 51 مردوں کےاسپرم کا انتخاب کیا۔ جن کو تین گروپ میں تقسیم کیا ۔ جن میں سے ایک گروپ کو وائی فائی ڈیوائس سے بالکل دور رکھا۔ جب کہ ایک گروپ کو وائی فائی ڈیوائس کے قریب رکھا۔ مگر یہ قربت حفاظتی شیلڈ کے ساتھ تھی جب کہ تیسرے گروہ کو وائی فائی ڈیوائس کے بالکل قریب رکھا ا۔ور اس کے بعد ان کے اثرات کا جائزہ لیا گیا
تجربے کے نتائج
اس تجربے کے نتائج خوفزدہ کرنے والے تھے۔ جن کے مطابق دو گھنٹوں کے بعد جب ان اسپرم کا جائزہ لیا گیا تو جو اسپرم وائی فائی سے دور تھے۔ ان میں سے 3۔53 فی صد تک کارآمد اور متحرک رہے ۔جب کہ حفاظتی شیلڈ کے ساتھ وائی فائی کا سامنا کرنے والے اسپرم کی تعداد 9۔44 فی صد تک تھی۔ جب کہ وائی فائی کے قریب رکھے جانے والے اسپرم کے کارآمد اور متحرک ہونے کی شرح صرف 4۔26 فی صد تھی ۔
موبائل فون دنیا کی آبادی سے زیادہ
ایک محتاط اندازے کے مطابق اس وقت دنیا میں موبائل فون کی تعداد دنیا کی آبادی سے زیادہ ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ بہت سارے افراد ایسے بھی ہیں جو ایک سے زیادہ موبائل فون استعمال کر رہے ہیں ۔اور ان کی شعاعوں سے متاثر ہو رہے ہیں
وائی فائی سگنل سے محفوظ رہنے کا طریقہ
جاپانی ماہرین کے مطابق موبائل فون آج کی اہم ضرورت ہے ۔لیکن اس کے ان مہلک اثرات سے بچنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے ۔کہ ہم اپنے فون کو اپنے بہت قریب رکھنے سے پر ہیز کریں ۔ کیوں کہ یہ شعاعوں کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں اس وجہ سے ان کو جب استعمال نہ کر رہے ہوں تو خود سے دور رکھنے کی عادت اپنائیں۔ تاکہ اس کے مضر اثرات سے بچ سکیں
بے اولادی یا مردانہ کمزوری کے حوالے سے کسی بھی قسم کے مشورے کے لیۓ آن لائن ڈاکٹر سے رابطے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں یا پھر براہ راست 03111222398 پر رابطہ کریں