ذیابیطس کے شکار لوگوں میں جلد پہ دانے ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ ہائی بلڈ شوگر (ہائپرگلیسیمیا) اکثر اس بیماری کی ذمہ دار ہوتی ہے۔ شوگر میں خارش بھی اس کی علامت ہوسکتی ہے۔ شوگر کے کنٹرول میں ہونے کے بعد اس کے بہت سے دانے صاف بھی ہو جاتے ہیں۔ اس کا مناسب علاج اور جلد کی دیکھ بھال اچھے سے کی جائے تو جلد کے مسائل کو روکا جاسکتا ہے، جو سنگین انفیکشن کا باعث بن سکتے ہیں۔
ذیابیطس ایک ایسی حالت ہے جو صحت کے دیگر مسائل کا خطرہ بھی بڑھاتی ہے۔ درحقیقت، بلڈ شوگر کا عدم توازن نہ صرف جسم کے دیگر اعضاء بلکہ جلد پر بھی منفی اثر ڈال سکتا ہے۔ اگر آپ کو ذیابیطس ہے، تو آپ خشک جلد کا شکار ہو سکتے ہیں جو پھٹ سکتی ہے ، خارش والی بھی ہوسکتی ہے اور آسانی سے متاثر ہو سکتی ہے۔ ذیابیطس کے مریضوں میں جلد کی حفاظت بہت ضروری ہے۔ اگر آپ کو جلد سے متعلق کوئی مسائل ہیں تو مشورے اور علاج کے لیے مرہم پہ تجربہ کار ڈاکٹر سے رابطہ کریں یا 03111222398 پہ کال کریں۔
ذیابیطس میں جلد کے مسائل کیا ہیں؟
شوگر آپ کے جسم کے مختلف حصوں کو متاثر کرتی ہے، آپ کی جلد بھی ایک اندازے کے مطابق ہر 3 میں سے 1 لوگ جن کو ذیابیطس (ٹائپ 1 یا ٹائپ 2) ہوتی ہے ،ان میں کسی نہ کسی وقت جلد پر خارش یا جلد کے دیگر مسائل کا شکار ہونےکا امکان زیادہ ہوتا ہے۔
خشک جلد کے علاوہ، خون میں شوگر کے اتار چڑھاؤ سے جلد پر چھالے، سرخ یا گہرے دھبے، بیکٹیریل انفیکشن، ذیابیطس ڈرموپیتھی (ہلکے بھورے دھبوں سے نشان کی حالت) اور ایکانتھوسس نگریکنز ایک گہرا، مخملی جلد کا ایک سیاہ دھبہ، خاص طور پر بغلوں، نالیوں اور گردن کے پچھلے حصے کے قریب کا حصہ ہوتا ہے۔
جب آپ کو شوگر ہوتی ہے، تو آپ کی جلد کے خشک ہونے کے امکانات زیادہ ہوجاتے ہیں،یہ حالت نارمل شخص سے زیادہ ہوتی ہے۔ جسے یہ بیماری نہیں ہوتی ہے۔ آپ کو شوگر سے متعلقہ جلد کی دیگر حالتوں کا بھی زیادہ امکان ہوسکتا ہے۔
ذیابیطس میں جلد پہ خارش کا کیا سبب بنتا ہے؟
جن لوگوں کو شوگر نہیں ہوئی ہے، ان کے لیے جلد پر خارش ہائی بلڈ شوگر (ہائپرگلیسیمیا) یا پری شوگر کی پہلی علامت ہوسکتی ہے۔ ذیابیطس کا ڈاکٹر اس سے بچاؤ کے لیے اقدامات کرنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔
اگر آپ شوگر کے لیے دوائیں لیتے ہیں، تو جلد کے دانے اس بات کی نشاندہی کر سکتے ہیں کہ آپ کو اپنے بلڈ شوگر (گلوکوز) کی سطح کو کم کرنے کے لیے علاج کو ایڈجسٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ اور کچھ دوسرے دانے آپ کے اعضاء (ہاتھوں اور پاؤں) میں خون کے بہاؤ میں کمی کے نتیجے میں ہوتے ہیں۔جب ذیابیطس سے متعلق جلد کے مسائل کی بات آتی ہے تو، ہائی بلڈ شوگر (ہائپرگلیسیمیا) کو اکثر ذمہ دار ٹھرایا جاتا ہے۔ جلد کے مسائل کے حل کے لیے 7 طریقے یہ ہیں۔
اگر آپ کو ذیابیطس ہے تو جلد کے مسائل کو دور کرنے کے لیے یہ 7 تجاویز ہیں۔
ڈاکٹر نویدیتا دادو، ایک مشہور ماہر امراض جلد اور دادو میڈیکل سینٹر کے بانی اور چیئرمین ہیں ۔ان کی ماہرانہ تجاویز کو اپناکر جلد کے مسائل کو آپ دور کرسکتے ہیں۔
ایک صحت مند طرز زندگی اپنائیں۔
جن لوگوں کے خاندان میں شوگر کی تاریخ موجود ہوتی ہے انہیں بھی وٹیلیگو اور چنبل کی علامات کا خدشہ ہوتا ہے۔ ذیابیطس کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے باقاعدگی سے دوائیں، ورزش اور کنٹرول شدہ خوراک جلد کے زیادہ تر مسائل پر قابو پانے میں مدد کر سکتی ہے۔
جلد کی صحت کو برقرار رکھیں۔
اپنی جلد کو صاف اور خشک رکھیں، خاص طور پر حساس حصوں جیسے کہ بازوؤں کے نیچے، چھاتی کے نیچے، انگلیوں کے درمیان، اور نالی کے آس پاس کی جگہ کو صاف اور خشک رکھیں۔
گرم شاور نہ لیں۔
بہت گرم پانی سے غسل کرنے اور شاورز لینے سے پرہیز کریں۔ پسینہ کم کرنے کے لیے گرم، مرطوب موسم میں دو بار نہائیں، اس طرح انفیکشن کے امکانات کم ہوتے جاتے ہیں۔
اپنی جلد کو موئسچرائز رکھیں۔
دن میں دو بار اپنی جلد کو موئسچرائز کریں۔ اگر آپ کی جلد خشک ہے ،تو پورے جسم پر موئسچرائزر لگائیں، کیونکہ خشکی الرجی کے رد عمل کا باعث بنتی جاتی ہے۔
اپنے پیروں اور ہاتھوں کی اچھی طرح دیکھ بھال کریں۔
ذیابیطس کے مریضوں کو جلد اور اعضاء سے متعلق دیگر بیماریوں کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔ زخموں اور جلد پہ کٹ لگنے کی صورت میں ہر روز چیک کریں تاکہ زخم بڑھ نہ جائے۔ چوڑے، فلیٹ جوتے پہنیں جو اچھی طرح فٹ ہوں۔
زخم کا فوری علاج کریں۔
کٹ لگنے کی صورت میں اور زخموں پر فوری طور پر اینٹی بائیوٹک مرہم لگائیں۔
ہمیشہ سن اسکرین لگائیں۔
ہر روز گھر سے باہر نکلنے سے پہلے سن اسکرین ضرور لگائیں ۔ سن اسکرین آپ کی جلد کو سورج کے نقصان اور اس کے مضر اثرات سے بچائے گی۔
آخر میں، اپنے آپ کو ہائیڈریٹ رکھنے کے لیے بہت زیادہ پانی پئیں اور اپنی غذا میں دار چینی، جامن، ایلوویرا، بیر، ٹماٹر، آملہ، دہی، لیمن گراس وغیرہ شامل کریں۔
ذیابیطس ہونے سے آپ کو جلد پر خارش اور جلد کے مسائل کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اپنی جلد پر توجہ دینا ضروری ہے۔ جیسے ہی آپ کو خارش یا کوئی ایسی چیز نظر آتی ہے جو بالکل ٹھیک نہیں لگ رہی ہو فوری متعلقہ ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔ خارش اس بات کی علامت ہو سکتی ہے کہ آپ کو بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے ادویات یا خوراکیں تبدیل کرنے کی ضرورت ہوسکتی ہے۔ جلد کی اچھی دیکھ بھال کا ایک مناسب لائف سٹائل آپ کے ذیابیطس سے متعلقہ جلد کے مسائل کے خطرے کو کم کر سکتا ہے۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں۔
Android | IOS |
---|---|